میانوالی کے جلسہ گاہ میں داخلے کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے عمران خان کے جلسہ میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔
ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ درج کیے جانے پر امیرخان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ مقدمہ سیاسی طورپر درج کیا گیا۔