کراچی میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد

کراچی میں پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کے بعد قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ کوئی اسپیشل پارٹی یا سادہ لباس اہلکار ان کے ضلع میں نہیں ہے۔

قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے 2 روز قبل پولیس کو اسپیشل پارٹیوں اور سادہ لباس اہلکاروں سے متعلق حکمنامہ جاری کیا جس میں ضلعی ایس ایس پیز کو اسپیشل پارٹی اور سادہ لباس اہلکاروں سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برے کردار کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے، تینوں زونل ڈی آئی جیز کو ضلعی ایس ایس پیز سے سرٹیفکیٹ جمع کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں