بہاولپور کے نجی کالج کی تقریب میں پیش آئے واقعے پر کالج کے پرنسپل نے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ واپس لینے اور کالج کو ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
کچھ روز قبل بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کے نجی کالج کی تقریب میں دو لڑکوں کی لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر کالج کے پرنسپل سمیت اسٹاف کے چالیس افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔’
رپورٹس کے مطابق قانون دانوں نے مقدمہ درج کرنے اور کالج کو سیل کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
طلبہ کا بیان
دوسری جانب لڑکیوں کے لباس میں رقص کرنے والے طلبہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔
طلبہ نے اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق کہا کہ مذکورہ تقریب نجی تھی جس میں ہم نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا لیکن ہمیں سزا دی گئی۔