دھند اور حد نگاہ انتہائی کم، موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو مکمل طور پر بند کردی گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک مکمل بندکردیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو، ٹھوکر نیازبیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے، دھند کے پیش نظر شہریوں کو بھی دوران سفر محتاط ڈرائیونگ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور ایک بار پھر سرفہرست موجود رہا ، اس فہرست میں پاکستان میں گوجرانوالہ کا دوسرا، بہاولپور کا تیسرا ، مریدکےکاچوتھا، راولپنڈی کا پانچواں، اسلام آباد کا چھٹا اور کراچی کا ساتواں نمبر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں