پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز ویزے ملنے کے بعد بنگلا دیش روانہ

پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز امجد علی اور مظہر عباس کو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ویزے مل گئے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر پلیئرز امجد علی اور مظہر عباس ویزے ملنے کے بعد غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے ڈھاکا روانہ ہو گئے ہیں۔

سینئر گول کیپرز کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور بہترین پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کل سے 22 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی جبکہ ویزے نہ ملنے کی وجہ سے گول کیپرز امجد علی اور مظہر عباس ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں