ویسٹ انڈیز کے مزید کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق، دورہ پاکستان مکمل ہونا کھٹائی میں پڑ گیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے مزید 5 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے متاثر کرکٹرز میں شائے ہوپس، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں، تینوں کرکٹرز باقی میچز نہیں کھیلیں گے اور کورونا پازیٹیو آنے والے پانچوں ارکان آئسولیشن میں ہیں۔

دورہ پاکستان پر آنے والے 6 کھلاڑی اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس انجری کا شکار ہیں، وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انجرڈ ہوئے تھے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پی سی بی حکام کا آج دورہ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں