پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ہوم ٹیم میں 2 سے3 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے چاروں افراد کو آئسولیٹ کردیا تھا تاہم اب تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں اور 2 اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے 6 سے زائد ممبران میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد دورہ پاکستان مکمل ہونا کھٹائی میں پڑ گیا ہے، کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پی سی بی حکام آج دورہ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں