بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنے ایکشن اور بہترین ڈانس کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اسی لیے وہ رقص کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔
کیا آپ جانتے ہیں ٹائیگر نے سب سے پہلے کس گانے کے مکمل ڈانس اسٹیپس سیکھے تھے؟
ٹائیگر شروف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کے مکمل اسٹیپس سیکھنے کے بارے میں بتایا اور خود رقص کرکے بھی دکھایا۔
https://www.instagram.com/p/CXiYHHBrIFX/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0cca408c-ff04-48aa-aa00-0b187d603dbc
ٹائیگر شروف کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم کے گانے ‘ You Are My Soniya’ کے مکمل ڈانس اسٹیپس سیکھے تھے۔
اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں ہدایتکار کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ کبھی خوشی کبھی غم میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے ، برائے مہربانی ہمیں خوفناک نقل کرنے پر معاف کردیجئے گا’۔
یاد رہے کہ You Are My Soniya گانے پر فلم میں ہریتھک روشن اور کرینہ کپور نے رقص کیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم کبھی خوشی کبھی غم کی ریلیز کو حال ہی میں 20سل مکمل ہوئے ہیں جس پر فلم کے اداکار مختلف ری کیریٹ ویڈیو بناکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔