پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔
جمعرات کے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔
کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے 2021 میں اپنی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ سابق ہیڈکوچ مصباح الحق کو دے دیا۔محمد رضوان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میری کامیابی کا کریڈٹ گزشتہ مینجمنٹ کو جاتا ہے جس میں مصباح الحق ، وقار یونس ، شاہد اسلم اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔
Riz gives credit to King Misbah again for his success. #ThankYouKingMisbah #PAKvWI #muhammadrizwan pic.twitter.com/EuSUgKwAKj
— Huzaima Bhatty (@BhattyHuzaima) December 16, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ مینجمنٹ آئی تو انہوں نے میرا بیٹنگ آرڈر اوپر کردیا جو مجھے سوٹ کرگیا اور میں نے پورے سال اچھا پرفارم کیا۔
خیال رہے کہ محمد رضوان سے قبل آصف علی نے بھی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا کریڈٹ مصباح الحق کو دیا تھا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمدرضوان نے ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔