ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر خطاب شیرانی پر صبح گھرکے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ عمر خطاب شیرانی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے اور امیدوار اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔