بھارتی ریاست کیرالا میں 12 گھنٹوں کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا، اس سے پہلے ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان کو قتل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایس شان کے قتل کا الزام ان کی پارٹی نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر عائد کیا ہے جب کہ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہو سکتا ہے۔