جنید صفدر نئی نویلی دلہن کیساتھ پولو گراؤنڈ پہنچ گئے

لاہورپولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021 کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ٹیم باڑیز /بی این ٹو نے جیت لیا ،فائنل میں ٹیم ری ماؤنٹس کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل کی خاص بات مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ کے ہمراہ آمد تھی، نوبیاہتا جوڑے نےمیچ بھی دیکھا اور دوستوں سے مبارکبادیں بھی وصول کیں۔

فائنل میں چوتھے چکر تک مقابلہ 5-5 گول سے برابر تھا، پانچویں چکر میں ٹیم باڑیز /بی این ٹو کی ٹیم نے گول کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔

ٹیم باڑیز /بی این ٹو کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے 4، حمزہ معاذخان اور بابر نسیم نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ ہارنے والی ٹیم ری ماؤنٹس کی طرف سے عمران شاہد نے2، سوار نعیم، راجا تیمور اور نکلوس نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

لاہور اوپن پولوکا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجودتھی جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کے صاحبزادے جنیدصفدر اور ان کی اہلیہ نے بھی میچ دیکھااور شہریوں سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں