حمایت اللہ ماریار نے 56458 ووٹ لیے اور جے یوآئی ف کے امانت شاہ حقانی 49938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے/ فوٹو اے پی پی

مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار سٹی کونسل کے میئر منتخب

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مردان اور کوہاٹ کی سٹی کونسل کے نتائج سامنے آگئے۔

مردان سٹی کونسل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ ماریار نے میدان مار لیا اور وہ سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق حمایت اللہ ماریار نے 56458 ووٹ لیے اور جے یوآئی ف کے امانت شاہ حقانی 49938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں جے یو آئی ف نے مخالفین کو پچھاڑ دیا جس کے امیدوار شیر زمان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے شیر زمان نے 34434 ووٹ لیے اور آزاد امیدوار شفیع اللہ جان 25793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں