پرویز خٹک نے بیٹے کے مخالف کھڑے ہونیوالے اپنے بھتیجے کے نشان پر مہر لگادی

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے ووٹ کاسٹ کرتے وقت بیٹے کے خلاف کھڑے ہونے والے اپنے بھتیجے کے نشان پر مہر لگا دی۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے جب اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کیا تو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے انہوں نے بیٹےکے مخالف کھڑے ہونے والے اپنے بھتیجے کے نشان پر مہر لگا دی۔

تاہم وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریزائیڈنگ افسر سے دوبارہ پرچی وصول کرکے دوبارہ صحیح ووٹ کاسٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں