کراچی: فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹتے ہوئے ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: گلستان جوہر میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دارالصحت اسپتال کے قریب 2 اسٹریٹ کرمنلز فوڈ ڈیلیوری بوائے فیصل ایاز سے لوٹ مار کررہے تھے تو اس نے مزاحمت کردی جس پر ایک ملزم نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ڈاکو کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں اس کا اپنا ہی ساتھی آگیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ڈیلیوری بوائے کو گولی کان سے چھوکر نکل گئی جس سے وہ معمولی زخمی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جب کہ اس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں