کراچی: حب ریور روڈ پر پولیس موبائل اور ڈمپر میں حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق جب کہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ پل پر 15 مددگار کی پولیس موبائل کمپلین پر جارہی تھی کہ اس سے آگے چلنے والے ڈمپر نے اچانک بریک لگادی جس سے پولیس موبائل نے ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔
حادثے کے بعد پولیس موبائل ڈمپر میں پھنس گئی اور ڈمپر ڈرائیور کئی فٹ تک موبائل کو گھسیٹنے کے بعد ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 4 پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل اعجاز، میر حسن اور عبدالقیوم شدید زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 50 سالہ اے ایس آئی اعجاز دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ڈمپر کے ڈرائیو رکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔