تاریخ کا پہلا ٹیکسٹ میسج ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر میں نیلام

پیرس: تاریخ کا پہلا ٹیکسٹ میسج ایک لاکھ 7 ہزار یورو (ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر) میں نیلام کر دیا گیا۔

ٹیکسٹ میسج برطانوی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور کمپنی کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو دی جائے گی۔

پروگرامر نیل پاپ ورتھ نے 3 دسمبر 1992 کو برطانیہ میں ایک کمپنی منیجر کو اپنے کمپیوٹر سے ’’میری کرسمس‘‘ کا ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا جسے منیجر سے 2 کلوگرام وزنی اوربی ٹیل فون (ڈیسک فون جیسا ہینڈل کے ساتھ بغیر تاروں والے فون) پر ریسیو کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں