کراچی: لوٹ مارکی واردات میں فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب منی مارٹ میں لوٹ مارکی واردات میں ہونے والی فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لوٹ مارکے بعد فرار ہوتے 3 ملزمان اور مارٹ کے گارڈ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 سال کی بچی اور ایک ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق زخمی بچی جناح اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں