کراچی: ماڈل کالونی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا اہلکار دوران علاج شہید

کراچی: گزشتہ روز ماڈل کالونی میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والاپولیس اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہلکارفیضان 15مددگار میں تعینات تھا جو گزشتہ روز ماڈل کالونی گول گراؤنڈ کے قریب مقابلے کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

گزشتہ روز ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں