کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کے بعد صوبے میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبرکو بلوچستان سے ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔