گیس بحران: حکومتی وزرا اور ارکان اسمبلی وزیر توانائی حماد اظہر پر چڑھ دوڑے

گیس کی قلت پر حکومتی وزرا اور ارکان اسمبلی وزیر توانائی حماد اظہر پر چڑھ دوڑے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں کچھ وزیر حماد اظہر سے بدلے لینا چاہ رہے ہیں۔

فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ کابینہ کے جو وزیر حماد اظہر سے بہت زیادہ سوالات کر رہے ہیں، حماد اظہر کی وزارت ان ہی وزیروں کو دے دی جائے تو انہیں لگ پتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے حماد اظہر سے غلطی ہوئی جب انہوں نے کہا کہ عوام کو تین ٹائم گیس ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں