بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے قومی کرکٹر شاداب خان سے معاہدے کا اعلان کردیا۔
ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور لیگ کے اختتام تک سڈنی سکسرز کے ساتھ ہی کھیلیں گے۔
We've signed Pakistani star spinner Shadab Khan for the remainder of #BBL11 🙌 ✍️
💻 Read More: https://t.co/qfzBvpEGxk pic.twitter.com/NPLjq3osJi
— Sydney Sixers (@SixersBBL) December 24, 2021
شاداب خان اس سے قبل 2017 میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔
واضح رہے کہ بی بی ایل میں فاسٹ بولر حارث رؤف میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
اس کے علاوہ قومی کرکٹر محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔