چکوال کے سرکاری اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لیا۔
حکام نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔
غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔