کوئٹہ: نجی اسپتال نے پتھری کا علاج کرانے جانیوالے غریب مریض کا گردہ نکال لیا

کوئٹہ: نجی اسپتال میں گردے کی پتھری کا آپریشن کرانے کی غرض سے جانے والے غریب سرکاری ملازم کا ایک گردہ نکال لیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں درجہ چہارم کے ملازم سوئپر عمران مسیح نے بتایا کہ اسے گردے میں پتھری تھی جس کا آپریشن کرانے وہ ائیر پورٹ روڑ پر واقع ایک نجی اسپتال گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔

عمران مسیح کے مطابق کئی دنوں تک اس نجی اسپتال کی انتظامیہ اپنے ہی خرچ پر ڈائیلاسز کرتی رہی اور اسپتال والے از خود اسے گھر سے لاتے اور پہنچاتے رہے تاہم حالت مسلسل غیر ہوتی رہی جس پر اسے کراچی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ عمران مسیح کا ایک گردہ نہیں ہے جب کہ دوسرا گردہ بھی کام نہیں کررہا۔

بلوچستان اسمبلی ایمپلائز یونین کے رہنما ظفر رند نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف بجلی گھر روڑ پولیس تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے کوششیں کررہے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو اسمبلی ایمپلائز یونین احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں