بنوں: دوگروپوں میں فائرنگ سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

بنوں میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں