جنوبی افریقا سے آنے والے 15 مسافر سیالکوٹ ائیر پورٹ کے قرنطینہ سینٹر سے فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آج صبح بین الاقوامی پرواز کے ذریعے جنوبی افریقا سے 15 مسافر سیالکوٹ پہنچنے جنہیں فوری قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں سے وہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے مسافروں کا ریکارڈ حاصل کرکے انہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔