انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانےوالے محمد یوسف کے 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں 11 میچز کی 19 اننگز میں ریکارڈ 1788 رنز اسکور کیے تھے۔
دوسری جانب انگلش کپتان جو روٹ 2021 میں اب تک 15 میچز کی 28 اننگز میں 1680 رنز بنا چکے ہیں۔
البتہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے جہاں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
Joe Root has to score his first #Ashes century on Australian soil in the second innings if he's to break Mohammad Yousuf's record…
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 26, 2021
اگر جو روٹ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 109 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں گے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے جو روٹ جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا ایک کیلنڈر ایئر میں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں۔
The most Test runs in a calendar year from an England batter 🏏
A look back at Rooty's golden summer ☀️#Ashes pic.twitter.com/7TDvxTRGag
— England Cricket (@englandcricket) December 10, 2021
اس کے علاوہ روٹ انگلینڈ کی جانب سے ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔