پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ 2013 کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیربھٹو شہیدکے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہےکہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں، ہمارا اصول ہے۔
آصف زرداری نےکہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو تعبیر دیں گے، ان کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جانے نہیں دیں گے، ملک ہمارے لیے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے،ملک کی آزادی اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک خطرناک صورت حال سے گزر رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ اور خارجہ امور زبوں حالی کا شکار ہیں،عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔