ایشز سیریز: آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر ناقابل شکست برتری حاصل کرلی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے کر ایشزکا اعزازبرقرار رکھا۔

ایشز کے پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔

تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 267 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور کپتان جو روٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر6 وکٹیں لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں