حارث رؤف اداکارہ مایا علی کے ڈراموں کے بھی شوقین

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں مایا علی بے حد پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ڈنر پر بھی جانا چاہتے ہیں البتہ اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

اب گزشتہ روز کرکٹر نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ جیو ٹی وی سے نشر کیے جانے والا ڈرامہ ‘جو بچھڑ گئے’ دیکھ رہے ہیں، انہوں نے مایا اور وہاج علی کے سین کی ویڈیو پوسٹ کی۔

حارث کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹ سوشل میدیا پر وائرل ہوئے تو صارفین نے بھی دل کھول کر تبصرے کیے۔

کسی نے مایا علی کو مینشن کیا تو کوئی اس امید کا اظہار کرتا رہا کہ مستقبل میں دونوں کرکٹر کی خواہش کے مطابق ڈنر پر جائیں گے۔

کچھ دلچسپ تبصرے بھی ملاحظہ کیجیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں