سرگودھا میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل کا واقعہ بہن بھائی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا جس میں بھائی نے خرچہ نہ دینے پر بڑی بہن کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جب کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ کے ضلع بیگو والہ کے علاقے میں 10 روز سے لاپتا 13 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی سودا لینے گھرسے نکلی تھی جس کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔