اداکار جوڑی فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
فیضان شیخ نے بیٹی کی دنیا میں آمد کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی اور انہوں نے نوزائیدہ کے ننھے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم دو لوگ اسپتال آئے تھے اور اب ہم تین ہوچکے ہیں، ماشاءاللہ۔
فیضان شیخ نے اپنی پوسٹ پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
اداکار کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں سمیت شوبز سے منسلک افراد کی جانب سے مبارکبادیں وصول ہورہی ہیں۔
خیال رہے کہ فیضان اور ماہم نے دسمبر کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے۔
فیضان شیخ اور ماہم عامر اگست 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، دونوں نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔