کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابقہ حکومتوں کے قرضوں سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے عمران خان نے لیے۔
انہوں نے کہا کہ ’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے‘، خان صاحب اتنا تو مانے کہ وہ غلامی کر رہے ہیں ، خان صاحب کی غلامی صرف خان صاحب کے لیے گئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے- چلو خان صاحب اتنا تو مانے کہ وہ غلامی کر رہے ہیں ۔ اب بات آئی کہ کس نے قرضے لیے ہیں ؟ تو سب سے زیادہ پاکستان کی تاریخ میں قرضے عمران خان نے لیے ہیں۔ تو خان صاحب کی غلامی صرف خان صاحب کے لیے گئے قرضوں کی وجہ سے ہے https://t.co/8LOBJqyOPt
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) December 29, 2021