انگلش کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں ایک اورکورونا کیس سامنے آگیا

انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سلورووڈ کے فیملی ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث وہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈ کوچ سلور ووڈ کے ایک فیملی ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ سمیت 10 دن کیلئے تنہائی اختیار کرلی ہے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج کھلاڑیوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشز کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں اب تک 7 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 3 سپورٹ اسٹاف جبکہ 4 فیملی ممبران شامل ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان 5میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں