وفاقی کابینہ آج منی بجٹ کی منظوری دے گی جس کے بعد یہ بل براہ راست قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پر نہ اتحادیوں کو اعتراضات ہیں اور نہ ہی حکومتی ارکان کو۔
ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق پہلی ذمہ داری لاہور ہائیکورٹ کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لے، اگر نواز شریف واپس نہیں آئے تو جعلی حلف نامہ دینے کے جرم میں شہباز شریف کو جیل جانا ہو گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرنے کے لیے آج اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔