برطانوی ڈرگ ڈیلر عاقب علی کو 10سال قیدکی سزا سنادی گئی

برمنگھم کراؤن کورٹ نے ڈرگ ڈیلر عاقب علی کو 10سال قید کی سزا سنادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عاقب علی کو برمنگھم اور واروکشائر میں منشیات سپلائی کرنے والے کاؤنٹی لائنز نیٹ ورک کو چلانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ عاقب علی کوکین اور ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا اہم رکن تھا۔

رپورٹس کے مطابق 29 سالہ عاقب کو 23 دسمبر کو برمنگھم کراؤن کورٹ میں کلاس اے منشیات کی فراہمی کے دو الزامات کو تسلیم کرنے کے بعد 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عاقب علی سے وابستہ 2گھروں سے کلاس اے ڈرگ اور 20 ہزار پاؤنڈز نقدی برآمدہوئے تھے جبکہ اس کی کار سے بھی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں