پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47885 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28927 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95376 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10112 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 56337 ہو گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں