یوکرین کشیدگی: امریکی و روسی صدرو کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق 50 منٹ تک ہونے والی گفتگو میں صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ امریکا یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گا۔

امریکی صدر نے یوکرین میں پرتشدد صورت حال میں کمی لانے کا مطالبہ کیا اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو پر معاشی پابندیاں سنگین غلطی ہو گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین کی کشیدگی کو لیکر یہ تین ہفتوں میں دونوں صدور کے درمیان دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں