آسٹریلیا کے ماسٹر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے اور وکٹ پر گھنٹوں گزارنے والے بیٹر پر 55 منٹ بھاری پڑ گئے۔
اس مشکل گھڑی میں آسٹریلوی نائب کپتان کے ٹیم میٹ لے بوشین نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن رائیگاں گئی۔
اسمتھ نےاپنے فون سے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے مدد بھی مانگی اور کہا کہ جب آپ لفٹ میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں؟ کیونکہ میں تھوڑی دیر کے لیے ہی یہاں رہ سکتا ہوں۔