کراچی میں فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سندھ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق واقعہ فائرنگ کا واقعہ سولجر بازار نمبر دو میں پیش آیا۔

قمر رضا کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے رہائشی جاوید بلوچ اور محمد مقدس موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ان کے تعاقب میں آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول ملے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ واردات ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نہیں بلکہ ان افراد کو رنجش کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول جاوید بلوچ پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں