افغانستان میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک، 8 زخمی

افغانستان میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دنوں کے دوران شدید برف باری ہوئی۔

افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

طالبان حکومت نے شدید بارش وبرفباری کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں