اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
علی انصاری نے انسٹاگرام پر صبور اور اپنی ایک دوسرے کو ابٹن لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو شادی کی تقریبات کے آغاز کی اطلاع دی۔
اس تصویر میں صبور کو پیلے رنگ کا لباس اور ہاتھوں میں گجرے پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ علی انصاری سفید لباس پر گہرے رنگ کی شال ڈالے ہوئے ہیں۔
انسٹاگرام پر صبور اور علی انصاری کی مایوں کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں سجل علی کو بھی علی انصاری اور صبور کو ابٹن لگاتے دیکھاجاسکتا ہے۔
ویڈیو میں صبور کی بہترین دوست اداکارہ کنزہ ہاشمی کو صبور کی مایوں انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل صبور اور علی انصاری کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔