امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، جھلسنے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 8 افراد صحیح سلامت عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 3منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی تھی جس پر قابو پانے میں 50 منٹ لگے۔
مقامی حکام نے اسے علاقائی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا ہے، حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔