پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1085 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1299848 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی جو تقریباً تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔
اس سے قبل اکتوبر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کےبعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 28955 ہوگئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 247 افراد وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس کےبعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1257847 ہوگئی۔
Statistics 6 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,585
Positive Cases: 1085
Positivity %: 2.32%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 636— NFRCC (@NFRCCofficial) January 6, 2022