ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
سڈنی میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم کے بلے باز بین اسٹوکس کریز پر موجود تھے اور انہوں نے کرس گرین کی بال کا سامنا کیا اور بولڈ ہوگئے۔
میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بال وکٹوں پر لگنے کے باوجود بین اسٹوکس ناٹ آؤٹ رہے۔
کرس گرین کی بال اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر پال رائفل نے اسٹوکس کو آؤٹ قرار دے دیا۔
فیلڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے پر بین اسٹوکس نے ری ویو لیا جسے دیکھنے کے بعد امپائر نے گیند وکٹوں پر لگنے لیکن بیلز نہ گرنے کی وجہ سے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔