ماڈل و اداکارہ گیتی آرا نے اپنے سابق شوہر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔
گیتی آرا کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی گئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا سابق شوہر احسان شوکت انہیں جنسی طورپر ہراساں کررہا ہے اورقتل کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہےکہ سابق شوہر نے نازیبا تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکارہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔