معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ سفر کا ایک تجربہ شیئر کیا۔
اشنا شاہ اور شاہد آفریدی گزشتہ روز اتفاقیہ طور پر لاہور جانے والی فلائٹ میں ایک ساتھ موجود تھے، اداکارہ اپنی فلم کی عکس بندی کے لیے لاہور جارہی تھیں۔
اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فلائٹ میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود لالا کا رویہ انتہائی عاجزی پسند تھا۔
On a flight with @SAfridiOfficial bhai. Hands down the biggest star in Pakistan yet so humble. Blessed me with encouragement & duas & SO gracious & kind to everyone who would come up to him, especially children.
Lala ney dil jeet liya 🇵🇰 👍— Ushna Shah (@ushnashah) January 11, 2022
اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے دعائیں دیں اور میری حوصلہ افزائی بھی کی، ان کے پاس جو بھی ملنے کے لیے آرہا تھا وہ اس کے ساتھ انتہائی شفقت اور مہربانی سے پیش آرہے تھے،خاص طور پر بچوں کے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا تھا۔
اشنا نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ لالا نے دِل جیت لیا۔
اشنا شاہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کے اس رویے کی تعریف کررہے ہیں۔