کراچی: کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ، اومی کرون کیسز بھی 95 فیصد ہوگئے

کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ اومی کرون ویرینٹ کی شرح بھی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1223 مزید کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.22 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہر بھر میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 95 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کی شرح 7 فیصد، راولپنڈی میں 4 فیصد سے زائد اور اسلام آباد میں یہ شرح ساڑھے 4 فیصد رہی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں