ایف بی آر نے 8کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلو کارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے2018،2019اور2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ ساڑھے 8 کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں