ٹک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک

لاہور میں ٹاک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں دو سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل پڑی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 25 سال کا سکیورٹی گارڈ اپنے ہی ساتھی کے اسلحے کی گولی سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں